22 دسمبر 2011 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کل شام تک مجموعی طور پر 19 بم دھماکے ہوئے جن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کل شام تک مجموعی طور پر 19 بم دھماکے ہوئے جن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔ عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق کل رات انیسواں بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ، رائٹرز کے مطابق کل عراق میں مجموعی طور پر انیس بم دھماکوں میں 72 افراد شہید ہوگئے جن میں عام شہریوں کی بڑي تعداد شامل ہے، عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی اور نائب وزير اعظم صالح المطلک  دونوں کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط ہیں عراقی عدالت نے عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ نائب وزير اعظم صالح المطلک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے البتہ امریکہ نے دہشت گردوں کے حامی سیاسی رہنماؤں کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ عراق میں امریکہ بحران جاری رکھنے چاہتا ہے۔ ........

/169